امام ہے تو امت کی ضرورت ہے۔ امام کا مطلب ہی یہ ہے کہ اس کے گرد امت جمع ہو۔ اور امت وہ اجتماع ہے جو امام کے گرد جمع ہے اور اس کا راستہ وہی ہے جو امام کا راستہ ہے جو اللہ نے مقرر کیا ہے اور اس کا مقصد وہی ہے جو اللہ نے مقرر کیا ہے۔ یہ امت کا مفہوم ہے، قرآنی اصطلاح میں امت کا یہی مفہوم بنتا ہے۔