رمضان اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا نظام ہے۔ اس کا ایک جز صوم ہے۔ صوم اور رمضان برابر نہیں ہیں۔ وہ ایک جیسے نہیں ہیں۔ رمضان المبارک ایک وسیع انتظام ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کے لیے ترتیب دیا ہے، جو ہدایت کا ایک پیکج ہے۔ اس کے اندر ایک جز صوم ہے اور صوم کا مقصد تقویٰ قرار دیا گیا ہے۔